کربلا، بھگدڑ میں جاں بحق افراد میں کوئی پاکستانی نہیں، دفتر خارجہ

157

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستانی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصد یق کی ہے کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ گزشتہ روز عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ سے 31 افراد کچل کر جاں بحق 96زخمی ہوئے تھے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔