پی ایس او کے سربراہ کا تقرر: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

193

کراچی(استاف رپورٹر) نیب کراچی نے سابق وزیر اعظم شاہدخان عباسی کے خلاف پی ایس او کے سربراہ کے غیرقانونی تقرر کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی احتساب بیورو کراچی کے مطابق شاہدخاقان عباسی نے اس وقت جب وہ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل تھے ۔انہوں نے غیر قانونی طور پر شیخ عمران الحق کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایم ڈی مقررکیا ۔شیخ عمران کے تقرر میرٹ کے برخلاف کیا گیا ۔نیب مطابق شاہد خاقان عباسی نے عمران الحق کے تقرر کے لیے ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بجائے محض ذاتی مفادات کی کے لیے کیے۔شاہدخاقان عباسی نے ان کو2012ء سے 2015ء تک این ایل جی پروجیکٹ کے لیے استعمال کیا جس کے نے نتیجے میں قومی خزانے کو 139.22 ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔