وڈیو اسکینڈل کیس : سابق جج ارشد ملک کا ریکارڈ طلب کرلیا

161

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو اسکینڈل کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ سے سابق جج ارشد ملک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے جواب میں کہا ہے کہ ارشدملک کا اصل بیان حلفی نہیں دے سکتے، اصل بیان حلفی نواز شریف کی زیر التوا اپیل کا حصہ ہے۔، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اصل کے بجائے بیان حلفی کی مصدقہ کاپی لاہور ہائیکورٹ کوارسال کردی۔