وزیراعظم کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے مظفرآباد میں جلسے کا اعلان

149

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد جاکر بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کل 13 ستمبر کو مظفرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں ، جلسے کا مقصد غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانا ہے۔