مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کیلیے تیار ہوں‘ ٹرمپ کی پھرپیشکش

150

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ’’مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے ؎جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے 2 ہفتوں کے مقابلے میں ’’معمولی سی کم‘‘ ہوئی ہے۔