ملک بھرمیں ڈینگی بے قابو، متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی

94

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھرمیں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے، پشاور، راولپنڈی ،اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج راولپنڈی کا 14 سالہ آریان ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گیاہے ۔ شہر میں 37افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے۔ ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1580 ہوگئی۔ پشاور میں بھی ڈینگی کے75نئے کیس سامنے آئے ہیں، سرکاری طور پر جاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 780تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد میں اب تک ڈینگی کے 4 ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 37فراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔