پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

171

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں سامنے آئی ہیں‘4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔