کینڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

91

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے اکیس اکتوبر کو الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مدت پوری ہونے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی اور 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہوں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو امید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔

یاد رہے اگست 2018 میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، لیبرل پارٹی کے سربراہ جسٹن ٹروڈو کو ان کی پارٹی نے سرکاری طور پر آئندہ برس ہونے والے الیکشن کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے۔