چرس استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر

178

 جرمن کمپنی اے بی سی ڈی کی تحقیق کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا میں سب سے زیادہ چرس استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ جہاں سالانہ 42 ٹن چرس پھونکی جاتی ہے۔

 تحقیق کے مطابق امریکہ کا شہر نیو یارک پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں سالانہ 77 ٹن سے زائد چرس استعمال کی جاتی ہے

جبکہ انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں 38 ٹن سے زائد چرس پی جاتی ہے

’اے بی سی ڈی‘ دنیا میں چرس کو قانونی حیثیت دلانے کے حوالے سے جاری ایک مہم کا حصہ ہے۔