لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو پھر طلب کر لیا

426

نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن پولیس نے بانی متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔

بانی ایم کیو ایم پولیس کو انٹرویو دینے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے، ذرائع نے بتا یا ہے کہ پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے،بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016 میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔