فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

87

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کل ہوگی،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےخلاف درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی، جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے  اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 رجسٹرارآفس نےکازلسٹ جاری کردی ہےجس کے تحت چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔