علاقے میں چوری،سراغ رساں کتے سونگھتے سونگھتے تھانے پہنچ گئے

188

ہنگو کےعلاقےمیں چوری کی واردات پر بلائے گئے سراغ رساں کتے سونگھتے سونگھتے تھانے پہنچ گئے۔

ٹویٹر پر سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نامی پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ہنگو کے ایک مقامی تھانے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئےواقعہ بیان کیاگیا ہے کہ ہنگو میں ایک ڈکیتی ہوئی جس کے بعد اس کی تحقیقات اور ڈکیتوں کو پکڑنے کیلئے سراغ رساں کتے لائے گئے اور جب تلاش شروع کی گئی تو کتے بھاگتے بھاگتے مقامی پولیس تھانے میں جا پہنچے اور اپنی تلاش وہاں ختم کر دی۔

جس کے بعد اہل علاقہ میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ سراغ رساں کتے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ممکنہ طور پر کبھی ناکامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔