سابق وزیراعظم کا ایردوان مخالف سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

311

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے پُرانے حلیف اور سابق وزیراعظم علی باباکن نے رواں سال کے آخر میں ایردوان مخالف سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علی باباکن نے ایردوان کی ‘اے کے’ پارٹی کی مخالفت میں نئی جماعت بنانے کا اعلان ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

اس سے قبل حکمراں جماعت اے کے پارٹی کے بانی رکن علی باباکن نے اختلافات کے باعث رواں سال جولائی میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ علی باباکن ایردوان حکومت میں وزارت عظمیٰ سمیت وزیر خارجہ اور وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علی باباکن 2009 سے 2015 تک ترکی کے نائب وزیرِ اعظم کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

رواں سال جون میں استنبول کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت اے کے پارٹی کی شکست کے بعد ان کوششوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

جولائی میں پارٹی چھوڑنے کے بعد اخبار ‘کرار’ کو انٹرویو دیتے ہوئے علی باباکن کا کہنا تھا کہ اے کے پارٹی اپنے بنیادی اصولوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔وہ عرصہ دراز سے ہم خیال لوگوں پر مشتمل ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اُن کے بقول عبداللہ گل ان کی حمایت کر رہے ہیں تاہم باضابطہ طور پر ابھی اس عمل میں شامل نہیں ہوئے۔