لندن تا سیالکوٹ، پی آئی اے نے پرواز کا آغاز کردیا

393

سیالکوٹ: پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور شہریوں کے لیے شہر سے براہ راست لندن پرواز کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی آئی اے شکور مرزا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز چلانے کا آعاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ائرلائن کی لندن سے آنے والی افتتاحی پرواز پی کے 777 صبح چھے بجے 107 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ ین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرواز ہوائی اڈے پر اترنے پر پانی کی توپوں سے خصوصی سلامی دی گئی۔

سیالکوٹ لندن سے آنے والی پرواز کے پہلے مسافر محمد عباس نے فیتہ کاٹ کر دیگر فضائی مہمانوں کی آمد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی عثمان ڈار، پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک ، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی و دیگر نے مسافروں کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔

پی کے 777 تقریبا 294 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ سےلندن کے لئے بھی روانہ ہوئی ہے۔