یورپ جانے والے پاکستانیوں کو اغوا کرنے کا انکشاف

121

غیرقانونی طور پر ایران اور ترکی کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی شہریوں کو اغوا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانی شہریوں کو اغوا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن پاکستانیوں کو ایرانی گینگز نے اغوا کرکے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی گینگز پاکستانیوں کو رہا کرنے کے لیے بھاڑی تاوان مانگتے ہیں۔