پاکستان کیخلاف سری لنکا نے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا

396

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے نئے کپتان اور ٹیموں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دس اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے دورے سے معذرت کے باوجود سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گا، اس ضمن میں آج اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

Image

سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت لہیروتھرمانے کریں گے، جب کہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان دسون شناکا ہوں گے. خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

پاکستان میں‌ کرکٹ کی بحالی کے لیے اس دورے کو انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا، سری لنکن عہدے داروں نے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی دورہ بھی کیا تھا۔

Image

البتہ دورے کے اعلان کے بعد چند بڑے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، سری لنکن بورڈ نے واضح کیا تھا کہ دورے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کی تھی، جس میں انھوں‌ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی بھارتی دباؤ کے باعث دورہ نہیں کر رہے۔