آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد قیادت کون کرے گا؟

1025

مولانا فضل الرحمان نےاپنی ممکنہ گرفتاری کےبعدآزادی مارچ کی قیادت کیلیے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کےبعد قیادت کیلیے5ناموں پر غور کیاجارہا ہے، قیادت کے لیے سرفہرست مولانا غفور حیدری ہیں جب کہ  اکرم درانی،مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو،مولانا اسعد محمود کےنام بھی زیر غو ر ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یانظر بندی کی صورت میں پہلی،دوسری،تیسری قیادت تجویز کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی گرفتاری ہویانظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جاسکتاہے،ڈاکٹر شاہد مسعود

مولانا فضل الرحمان کو نظربند کردیا جائیگا، ہارون الرشید