مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرسماعت ملتوی

266

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن  کے نائب صدر کےعہدے سے ہٹانے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر تک کے لئیے ملتوی کر دی  

 مریم نوا ز کے معاون وکیل نے عدالت کوبتایا  کہ بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے 

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری اور دیگر نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے 9 مئی 2019 کو درخواست دائر کی تھی