کے یو جے دستور کے زیر اہتمام صحافیوں کیلئے دعوت حلیم

1144

کراچی : کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور (کے یو جے) کی جا نب سے دعوت حلیم میں صحا فیوں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجربرادری، علم و ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

دعوت حلیم میں صحا فیوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کر نااور صحافیوں کے لئے اچھی تقریبات کا انعقاد لائق تحسین ہے،کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیےصحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں ایسی سرگرمیاں شہر میں جاری ر ہنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت حلیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔10محرم الحرام 10ستمبربروزمنگل گلشن اقبال فاران کلب میں منعقد ہو نے والی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روائتی دعوت حلیم میں آنے والے مہما نوں کا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن،جنرل سیکرٹر ی محمدعارف خان،نا ئب صدور محمد رضوان بھٹی، شمس کیر یو،جو ا ئنٹ سیکرٹر یز،قاسم خان،انفارمیشن سیکر یٹری طارق عزیز، اراکین مجلس عاملہ سمیت دیگر نے کیا،کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری محمد عارف خان نے دعوت حلیم کے موقعے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ اس وقت میڈیا انڈسٹری پر کڑا وقت ہے اور مسائل بے شمار ہیں، چاہے صحافیوں کی ہیلتھ کارڈ کا معاملہ ہو ان کی ملازمت کا یا مالکان کے مسائل اس وقت سب کو ایک جگہ اور اتحاد کے ساتھ اس مرحلے سے نکلنے کے لئے اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، موجودہ صورتحال نے پوری صحافی برادری کو سخت تشویش میں مبتلا کررکھا وفاقی حکومت کی جانب سے اشتہارات کے حوالے سے واضح پالیسی آنی چاہیے یہ میڈیا کی بقا کا معاملہ ہے ہزاروں کارکنوں کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے، ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، کسی فور م پر صحافیوں کی آواز نہیں سنی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ آپس کی دھڑبندیوں نے صحافیوں کی آواز کو کمزور کردیا ہے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی چھانٹیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، انھیں ان کی بنیادی سہولیات، تنخواہیں اور بقایا جات ادا کیے جائیں ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جا نب سے دعوت حلیم میں شریک مہمانوں میں جماعت اسلامی کراچی کے امیرحا فظ نعیم الرحمن،بحالی کمیٹی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار،ڈی ایم سی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹر ی اطلاعات سید زاہد عسکری،سندھ کہ سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،پا کستان فیڈ رل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل سید سہیل افضل، اسسٹنٹ سیکرٹر ی جنرل شعیب احمد، کراچی پریس کلب کےصدر امتیازخان فاران،جنرل سیکرٹری ارمان صابر،جوائنٹ سیکرٹر ی حنیف اکبر اراکین مجلس عاملہ،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان،ڈائر یکٹرمیڈیا رضوان حیدر ، سینئر صحافی و ایڈیٹرجنگ لندن ہمایوں عزیز،چیف ایڈیٹرروزنامہ جسارت کراچی اطہرہاشمی، ایڈیٹر جسارت مظفر اعجاز،ڈپٹی ایڈ یٹر روزنامہ امت کراچی کے امجد ارشاد چو ہدری، راشد عزیز،ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ جسارت مسعود انور، چیف رپورٹر روزنامہ جسارت واجد حسین انصاری اوصاف کے چیف رپورٹر ضیاءقریشی،سابق سیکرٹری کے پی سی اورآن لائن کے بیورو چیف عامر لطیف،سابق سیکرٹر ی اے ایچ خانزادہ،پیپ کے سیکرٹری آصف جئے جا، سینئر فوٹو جرنلسٹس سہیل رفیق، اطہر حسین، محمد احمد،محمد فرید،شعیب احمد سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور خواتین صحافیوں کی بڑی تعدادنے دعوت حلیم میں شرکت کی۔

دعوت حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے کے طا رق ابو الحسن اور جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔