کراچی کے حوالے سے وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی پر گورنر سندھ کا ردعمل آگیا

413

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے حالیہ تشکیل دی گئی کمیٹی صرف سفارشات مرتب کرے گی۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعدوزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سے متعلق جو کمیٹی بنی ہے وہ صرف سفارشات مرتب کرےگی اور فروغ نسیم کی کمیٹی دس سے بارہ روز میں سفارشات دے کر ختم ہو جائے گی جب کہ  فروغ نسیم کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کو ارسال کی جائیں گی

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سی اتھارٹیز کام کررہی ہیں اب دیکھناہے کس طرح ایک اتھارٹی بنا سکتے ہیں،کراچی کےنئے پروجیکٹ سےمتعلق کمیٹی الگ ہے۔