وزیراعظم کا مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

274

وزیراعظم نے مظفرآباد میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا”۔