مسئلہ کشمیر پر حکومت کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، بلاول زرداری

211

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر حکومت کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران غلطی پر غلطی کر رہے ہیں، حکومت غیر جہہوری رویے اپنا رہی ہے۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ حکومت نے اگر مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کی یا کسی قسم کی کوتاہی کی تو بالکل برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے کشمیریوں کی آواز بننے کی کوشش ہی نہیں کی، وزیراعظم اور ان کی پارٹی کا کام صرف فوٹو سیشن کروانا ہے۔