پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں

51

پاک فوج نے 4 میجر جنرلز کو لیفیٹننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق  پاکستان فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔