وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی میڈیا ٹاک

159

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے، اگرفریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو وزرا کے ہمراہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور جا کر احتجاج کریں گے  

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ ہم لاہور میں پنجاب حکومت کا سندھ کے عوام کے ساتھ سلوک اور اسمبلی کے ساتھ رویہ پر وہاں کےعوام  کو آگاہ کریں گے پنجاب کے لوگوں کو بتائیں کے سندھ میں پیپلزپارٹی کےساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ 

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے مسائل پر ایک اور کمیٹی بنادی ہے۔ اس طرح مسائل حل نہیں ہونگے۔کمیٹی بناتے وقت صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم آئے اور 162 ارب کے منصوبے کا اعلان کیا۔  

سعید غنی نے کہا کہ اگر کمیٹیاں بنا کر ان کو متوازی اختیار دیئے گئے ہیں  تو قانون وآئین پر کام کیسے چلے گا؟ ہم اپنا کام کراچی کےمسائل پر اپنے حصے سے زیادہ کررہے ہیں۔