وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال

42

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی،جس میں پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پنجاب میں پے درپے پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم کارڈ چوری کے الزام میں ایک شخص صلاح الدین کو گرفتار کیا گیا جو دوران حراست پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔اسی طرح لاہور میں بھی عامر مسیح نامی نوجوان کو چوری کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا اور دوران حراست تشدد سے وہ بھی ہلاک ہوگیا۔

پنجاب پولیس کے ہاتھوں خواتین اور بزرگوں سمیت متعدد افراد کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کے مزید واقعات بھی پیش آئے ہیں جس پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔