نائن الیون کی 18 ویں برسی؛ کابل میں امریکی سفارتے خانے پر راکٹ حملہ

84

نائن الیون کی 18 ویں برسی پر افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی سفارتے خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ افغانستان میں موجود نیٹو نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفارت خانے کےکمپاونڈ پر جب راکٹ گرا اس وقت 18 برس قبل امریکہ میں ہونے والے حملے کی یاد میں تقریب جاری تھی۔

سفارتخانے پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی طالبان نے امریکہ کو دھمکی دی تھی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ اس کے لیے پچھتاوے کا سبب بنے گا۔