سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن

96

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ نہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز میں کریبیئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل)کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑی کو ٹور سے انکار پر این او سی جاری نہ کرنا بورڈ کی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹور کے دوران لیگر میچز کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کئے جاتے، ڈک ویلا اور تھیسارا پریرا نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسٹر دھماکوں کے فوری بعد اپنی ٹیم سری لنکا بھیجی، ہمیں بھی اپنے ہمسائے بورڈز کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کا دورہ نہ کرنا سمجھ میں آتا ہے،موجودہ کھلاڑی لکمل 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیم میں شامل تھے، ہم کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، مگر ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال اب بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی جاری کرنے کا مقصد کسی کھلاڑی کو نشانہ بنانا نہیں، تاہم پلیئرز کو زمہ داری پوری کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کوون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےپاکستان کادورہ کرناتھا۔سری لنکا  10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔