جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق سربراہ سندھ بنک ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

63

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بوگس کمپنیوں کو قرض دینے کی انکوائری میں اہم پیشرفت، گرفتار سندھ بنک کے سابق سربراہ ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

چیئرمین نیب نے ملزم کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی درخواست منظورکرلی۔ ملزم ندیم الطاف نے کہا کہ نیب کا ساتھ مکمل تعاون اور حقائق بتانے کو تیار ہوں۔ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا،جہاں مجسٹریٹ نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کا اقبالی بیان ریکارڈ کیا۔

نیب نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کی رہائی کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نقاط پرعمل کر لیا گیا ہے، ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے، ملزم کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں، ندیم الطاف اب ہمارہ گواہ بن گیا ہے، ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، ملزمان پر اومنی گروپ کی فرنٹ کمپنیوں کو غیر قانونی قرض دینے کا الزام ہے۔