کربلا میں عاشور کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 زائرین جاں بحق

332

عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے واقعے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم  بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔