پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوگئی، امریکی صدر

369

 امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔