کراچی میں دودھ کی قیمت انتہا کو پہنچ گئی 146روپے لیٹر فروخت

103

کراچی (نمائندہ جسارت) کراچی میں دودھ کی قیمت انتہا کو پہنچ گئی‘ ناجائز منافع خوروں نیدودھ کی قیمت میں اچانک 46 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد ایک لیٹر دودھ140روپے میں فروخت ہونے لگا‘ شہری اضافی نرخوں پر دودھ خریدنے پر مجبور ہوگئے‘دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں‘ انہوں نے کراچی میں دودھ کی قیمت میں ازخود 46 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہری سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر کے حساب سے دودھ خریدیں‘ ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔
دودھ مہنگا