ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے ریاست کوفہ پر عمل پیرا ہیں، نفیسہ شاہ

130

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمٹیریز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا قول و فعل تضادات کی داستان ہے، وہ دعویٰ تو ریاست مدینہ کا کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ریاست کوفہ پر عمل پیرا ہیں، ان کی ضد اور انا نے ملکی معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کے قانون شکنی کے واقعات اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ پولیس وزیراعظم کے کردار کی پیروی کر رہی ہے۔ جب وزیراعظم ریاست کے اہلکاروں کے ہاتھوں آصفہ زرداری کے ساتھ بدتمیزی کرائیں گے تو پولیس عام شہریوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی؟۔ نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے بیان پر
ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سابق امریکی صدر کا قول دہرانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں، جب وزیراعظم پارلیمنٹ کا احترام نہیں کریں گے تو ہر سطح پر قانون شکنی نظر آئے گی، سلیکٹڈ اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے بجائے مزید غلطیاں کر رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ