تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی قابل مذمت ہے، فرید پراچہ

250

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ یہ پنجاب پولیس کی طرف سے تشدد ختم نہ کرنے کا اعلان اور اذیت پسند پولیس اہلکاروں کو بندے مارنے کا کھلا لائسنس دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب پولیس کو تو تشدد کی تصویریں
بنانے والوں کا شکر گزار ہونا چاہیے لیکن انہیں غیر قانونی حراستوں ، وحشیانہ تشدد اور ہڈیاں توڑ توڑ کر بندے مارنے پر کوئی اعتراض نہیں ، انہیں فکر یہ ہے کہ پولیس کے کالے کرتوتوں پر پردہ پڑا رہے اور اس کی رپورٹنگ نہ ہوسکے ۔
فرید پراچہ