حسینؓ نے یزید کی بیعت نا کر کے اسلام کی خاطر شہادت پائی، مولانا غلام محمد

106

چوہڑ جمالی (نمائندہ جسارت) شہدا کربلا کی یاد میں جماعت اہلسنت کی طرف سے المدینہ مسجد میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا غلام محمد لوڈو نعیمی اور مولانا منظور احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینؓ نے دین کی بقا کے لیے اپنا سر کسی کے آگے نہیں جھکایا، حسینؓ نے کربلا کے میدان میں اپنے لخت جگروں کو دین بچانے کے لیے قربان کردیا۔ محرم الحرام شہادت کا مہینہ ہے حسینؓ نے یزید کی بیعت نا کر کے اسلام کی خاطر شہادت پائی۔ اس موقع پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔