محرم کے دنوں کو خرافات کے بجائے حسینؓ کے نقش قدم پر چل کر گزاریں، شیر دین طاہری

107

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس ماجد کالونی یونٹ نمبر10میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خلفیہ شیر دین طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت حسینؓ نے باطل کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کے بجائے حق اور سچ کا علم بلند کیا، حق کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا اور اپنے ماننے والوں کو درس دے گئے کہ اسلام کی بقا کی خاطر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے ہمیں چاہیے کہ محرم کے دنوں کو خرافات کے بجائے حضرت حسینؓ کے نقش قدم پر چل کر گزاریں اور اپنی پوری زندگی اسی طرح بنالیں۔