عزاداروں کو مکمل سیکورٹی دینا ہماری ذمے داری ہے،توقیر احمد

164

کوٹری (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی جامشورو توقیر احمد نعیم نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پرضلع بھر میں ماتمی جلوس اور مجالس کی نگرانی کے لیے 2500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے جبکہ رینجرز کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی فرائص انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں فزیکل اور انٹیلیجنس نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روکتھام ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو تعلقہ کوٹری اور سہون کے حساس علاقوں میں موبائل سروس بھی معطل رہے گی۔ وہ 9 محرم الحرام کی شب کوٹری گاڑین کے پڑ سے نکلنے ولے صد سالہ قدیمی سیج کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچے اور انتظامات سے متعلق تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایس پی کوٹری نذر محمد ڈیشک ایس ایچ او کوٹری عمران آفریدی نے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے عزاداروں سے بھی سیکورٹی انتظامات سے متعلق معلومات لیں جبکہ عزاداروں نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدیمی سیج جلوس کیے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین سرچرز کو تعینات کیا گیا ہے اور کسی شخص کو باڈی سرچینگ کے بغیر جلوس میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے جبکہ واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمے داری میں شامل ہے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ توقیر محمد نعیم نے کہا کہ یوم عاشور کے روز ضلع بھر میں 2500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی فرائص انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں فزیکل اور انٹیلیجنس نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ 9اور10 محرم الحرام کو تعلقہ کوٹری اور سہون کے حساس علاقوں میں موبائل سروس بھی معطل رہے گی اور تمام ماتمی جلوس کی نگرانی کیلیے پولیس کے ساتھ اسپیشل برانچ کے علاوہ انٹیلیخنس اداروں کے اہلکار بھی فرائص انجام دیں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو نے پولیس افسران کو سیکورٹی سے متعلق ہدایات بھی دیں۔