حضرت خواجہ محمد اسحاق کے عرس کی تقریب کو پولیس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، عظیم الدین

127

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دربار اسحاقیہ الیمیہ ٹرسٹ کے سجادہ نشین محمد عظیم الدین میاںِ، خلیفہ محمد رفیق، خلیفہ احمد بخش کی جانب سے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کراچی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حضرت خواجہ محمد اسحاق کے عرس کی سالانہ تقریب کو پولیس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کو برطرف کیا جائے۔