میر نبی بخش ٹاؤن پریٹ آباد میں ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے، علاقہ مکین

125

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن پریٹ آباد میں تین روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج میر نبی بخش ٹاؤن پریٹ آباد کے مکینوں نے حیسکو کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں تین روز سے ٹرانسفارمر نہ ہونے کے باعث بجلی نہیں ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت گرمی حبس کے عالم میں دن ورات بسر پر مجبور ہیں جبکہ متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود حیسکو کا عملہ کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔