نوشہرو فیروز، تبلیغ پر آئے ہوئے دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے

119

نوشہرو فیروز (آئی این پی) تبلیغ پر آئے ہوئے دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے جبکہ دو کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ دریا خان مری کے مقام پر نصرت کینال میں نہاتے ہوئے 24 سالہ یاسر چوہدری ولد نورحسن چوہدری اور26سالہ عبدالوحید ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، شیرازاحمد اور محمد فیضان کونہر پر موجود لوگوں نے ڈوبنے سے بچا لیا اور دیہی صحت مرکز دریا خان مری منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،عینی شاہدین کے مطابق شدید گرمی سے بچنے کیلئے مذکورہ نوجوان نصرت کینال میں نہا رہے تھے کہ غوطے آنے پرایک دوسرے کو بچاتے چاروں ڈوبنے لگے جنہیں دیکھ کر مقامی نوجوانوں نے دو نوجوانوں کو ڈوبنے سے بچا کر اسپتال منتقل کردیا، واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ اودریا خان مری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں مقامی افراد کی مدد کی، ایس ایچ اومجیب الرحمن ناریجونے صحافیوں کو بتایا کراچی سے دعوت اسلامی کا قافلہ دعوت تبلیغ کیلئے دریا خان مری کی مدینہ مسجد آیا ہوا ہے جس میں سے چار نوجوان نہانے کیلئے نصرت کینال پر آئے تھے جہاں یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔