جکیب آباد، ڈاکٹر کی غفلت سے زچگی کے دوران خاتون جاں بحق

129

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے جمس اسپتال میں مبینہ ڈاکٹر کی غفلت سے زچگی کے دوران عورت جاں بحق، ورثا کا جمس اسپتال کے مرکزی گیٹ پر ٹائر جلا کر احتجاج، جمس انتظامیہ کیخلاف نعرے۔ جیکب آباد کے جمس اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت کی وجہ سے اے ڈی سی کالونی کی رہائشی عورت منظوراں زچگی کی دوران فوت ہوگئی جس پر ورثا نے لیڈی ڈاکٹر پر غفلت کا الزام لگایا اور جمس اسپتال کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر سخت احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر جمس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ لیڈی ڈاکٹر سمیت جمس انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی، جس پر احتجاج ختم کیا گیا۔