بلدیہ اور واسا کی نااہلی ،شہر میں برساتی اور سیوریج کا پانی جمع

167

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر بھی بلدیہ واسا کی نااہلی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی اور سیوریج کا پانی جمع، گندگی غلاظت، شہر کی اہم شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں، حیدر آباد یوں تو کئی سال سے بالخصوص اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے بدترین حالات سے دوچار ہے۔ عید الاضحی اور یوم آزادی کے بعد اب یوم عاشورہ پر بھی شہر کے مختلف علاقوں جن میں مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی‘ وحدت کالونی‘ ریلوے کالونی‘ لطیف آباد یونٹ نمبر4‘ یونٹ نمبر5‘ پھلیلی‘ پریٹ آباد‘ گئو شالہ‘ مکرانی پاڑہ ‘ گجراتی پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں نہ صرف گندا پانی جمع ہے بلکہ شہر کی اہم شاہراہوں سمیت رخصت پر گئے ہوئے میئر حیدرآباد طیب حسین کے اپنے علاقے فلائی اوور کے نیچے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جن سے تعفن پھیل رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔