دائود خان کرکٹ ٹورنامنٹ ، عبدالرحمن کی شاندار سنچری

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون 6 دائود خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 5 میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میںسن کرکٹ کلب نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے دوسرے میچ میں لیٹ اسمعٰیل جعفر کرکٹ کلب نے تاج اسپورٹس کو 83رنز سے تیسرے میچ میں قصبہ اسپورٹس نے گولڈن جیم خانہ کو ایک وکٹ سے چوتھے میچ میں نارتھ شائر کرکٹ کلب نے نیشنل جیم خانہ کو 152رنز سے پانچویں میچ میں عالمگیر جیم خانہ نے حیدری اسپورٹس کو نو وکٹوں سے شکست دیدی پاپو ش نگر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 173رنز بنا کر آوٹ ہو گئی وقاص خورشید 30،سید تقی 32،اسامہ یعقوب 27رنز نے عمدہ بیٹنگ کی طارق خان نے تین وکٹیں صیاد آفریدی اور ثاقب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں مطلوبہ اسکور سن کرکٹ کلب نے عطاء خان کی شاندار سنچری کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا عطاء خان نے 13چوکوں اور تین چھکوں کی مد د سے 110رنز بنائے اسداللہ 22،عبدالروف نے 22رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے لیٹ اسمعٰیل جعفر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر بنائے عبدالرحمن نے ناقابل شکست سنچری 100رنز 12چوکوں کی مدد سے بنائے سکندر خان 38،کاشف علی 33رنز نے عمدہ بیٹنگ کی عامر آفریدی نے تین وکٹیں اسامہ علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں تاج اسپورٹس 157رنز بنا کر آوٹ ہو گئی عاقب ظفر نے 57رنز ناٹ آوٹ اجمل خان نے 25رنز بنائے کاشف علی نے تین وکٹیںمحمد زوہیب نے دو وکٹیں حاصل کیں گولڈ ن جیم خانہ 176رنز بنا کر آوٹ ہو گئی وقار سلیم 53،ذوالقرنین 29،احتشام صدیقی نے 22رنز بنائے مشتاق احمد اور نبی بخش نے دو دو وکٹیں حاصل کیںمطلوبہ ہدف قصبہ اسپورٹس نے نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیامنصور احمد 49،مشتاق احمد 25،ارشد علی نے 25رنز بنائے احتشام صدیقی نے چار وکٹیںذوالقرنین اور اور وقار سلیم نے دودو وکٹیں حاصل کیںنارتھ شائر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277رنز بنائے عباد اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری 140رنز 15چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائی ۔