بیا نکا اینڈریسکو امریکی اوپن جیتنے والی کینڈا کی پہلی کھلاڑی

129

 

سید پرویز قیصر

بیا نگا اینڈریسکو امریکا اوپن میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیتنے والی کینڈا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے فائنل میں6 مرتبہ کی فاتح امریکاکی سرینا ولیمز کو شکست دیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔یہ انکا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل اور کل ملاکر تیسراٹائٹل ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے انڈیانا ویلز میں یہ اعزازاپنے نام کیا تھا جبکہ کینڈین اوپن میں وہ دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں تھیں۔
ان سے پہلے کینڈا کا کوئی بھی کھلاڑی ، مرد یا خاتون ،امریکا اوپن میں سنگلز ٹائٹل نہیں جیتا تھا اور نہ ہی کو ئی مر د یا خاتون کھلاڑی فائنل میں کھیلنے کا حقدار بنا تھا۔
صرف 2 سال پہلے پیشہ ورانہ ٹینس میں داخل ہونے والیبیا نکا اینڈریسک کا امریکا اوپن میں شرکت سے پہلے عالمی رینکنگ میں107 واں نمبر تھا مگر امریکی اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد ناصرف انہیں 3,850,000 ڈالرز کا چیک ملا بلکہ وہ عالمی رینکنگ میں5واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ اس سال انہوں نے جو42 میچ کھیلے اس میں38 میں فتح اور4 میں شکست ہوئی۔ کل ملاکر وہ جو174 میچ ابھی تک کھیلی ہیں اس میں127 میں انہیں کامیابی اور47 میں ناکامی کا سامنا رہا۔
امریکا اوپن سے پہلے انہوں نے گرینڈ سلم میں جو4 میچ کھیلے تھے اس میں 2 میں وہ ٖفاتح رہی تھیں جبکہ2 میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ امریکا اوپن میں انہوں نے اس مرتبہ تمام میچ جیتے اور صرف 2 سیٹ گنوائے۔
15ویں نمبر کی کھلاڑی نے پہلے رئاونڈ میں وایلد کارڈ کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی امریکا کی کیٹ وولی نیٹس کو6-2,6-4 سے شکست دی تھی۔ دوسرے رائونڈ میں انکا مقابلہ بلجیم کی کرسٹن فلپکنس سے ہوا تھا۔ جن کو بیا نکا اینڈریسکو نے6-3,7-5 سے ہرایا تھا۔19 ویں نمبر کی ڈنمارک کی کھلاڑی کارولین وزنیاکی کے خلاف تیسر رائونڈ میں انہوں نے6-4،6-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔چوتھے رائونڈ میں کوالی فائز کھلاڑی امریکا کی ٹیلرٹاون سینڈ کے خلاف وہ6-1, 4-6, 6-2 سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔
کوارٹر فائنل میں25 ویں نمبر کی بلجیم کی کھلاڑی الیسی مرٹنس کے خلاف 3-6,6-2,6-3 کی کامیابی کے بعدبیا نکا اینڈریسکو نے آخری4 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں انکا مقابلہ13 نمبر کی سوٹزرلینڈ کی کھلاڑی بلندا بنسس سے ہوا تھا جن کے خلاف وہ ایک سخت مقابلے کے بعد جیتی تھیں۔ پہلا سیٹ ٹاٗئی بریکر کے بعد7-6 سے جیتنے کے بعدبیا نکا اینڈریسکو نے دوسرا سیٹ7-5 سے جیتا تھا۔
فائنل میں8ویں نمبر کی کھلاڑی امریکا کی سرینا ولیمز کو6-3 اور 7-5 سے ہرانے کے بعد پہلی مرتبہ کسی گریند سلم میں کامیابی حاصل کی۔ سرینا ولیمز کو گذشتہ سال بھی فائنل میں شکست ہوئی تھی تب جاپان کی نومی اوساکا نے انہیں6–2, 6–4 سے شکست دی تھی۔سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ امریکا اوپن ٹائٹل 5 سال پہلے جیتا تھا۔ انہوں نے فائنل میں ڈنمارک کیکارولین وزنیاکی کو6–3, 6–3 سے شکست دیکر ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی اور کل ملاکر چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔