پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ۔ 2019ء کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے مکمل

269
پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ۔ 2019ء کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے مکمل ہونے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو
پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ۔ 2019ء کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے مکمل ہونے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ممتاز ایکویٹی بروکریج اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ فرم جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ (جے ایس جی سی ایل) نے امریکہ میں 4 سے 6 ستمبر 2019ء تک ’’پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ۔ 2019ء (پی آئی سی 2019)‘‘ کے عنوان سے اپنی سالانہ کانفرنس کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے منعقد کیا۔ ہر سال منعقد ہونے والا یہ میگا ایونٹ پاکستان میں غیر ملکی ڈائریکٹ اور پورٹ فولیو انوسٹمنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی برادری میں ملک کا حقیقی تشخص پیش کے مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ مزید برآں پالیسی سطح پر شمولیت کے ذریعے کاروباری وفد کا مقصد اقتصادی تعلقات میں بہتری اور بہتر رسائی کے لیے لابنگ کرنا تھا۔ ایونٹ کے لئے اعلیٰ سطحی وفد گورنر سندھ عمران اسماعیل، سرمایہ کاری کے لئے سفیر علی جہانگیر صدیقی، اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے رکن خالد منصور، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک اور جے ایس جی سی ایل کے سی ای او کامران ناصر پر مشتمل تھا۔ کے ایس ای۔100 انڈیکس بینچ مارک کے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے ایک تہائی حصہ پر مشتمل ممتاز مقامی کارپوریشنوں کی انتظامیہ کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ایونٹ کا آغاز 4 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خارجہ میں ہوا ۔