مثبت معاشی رجحانات سامنے آرہے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک

58
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدالرئوف مختار گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدالرئوف مختار گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر اور اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران نے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور (ایف پی سی سی آئی)کے ریجنل دفتر کی دعوت پر ادارے کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایوان ِ صنعت و تجارت کے ارکان کو اسٹیٹ بینک کے خیالات ، ایس ایم ای فنانس تک رسائی بڑھانے کی غرض سے ایس بی پی کی کاوشوں اور فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی ایف پی سی سی آئی کے ارکان کو ایس ایم ای فنانس تک رسائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی گئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے ابتدائی کلمات میںکہا کہ معاشی اصلاحات کا مقصد یقیناً گذشتہ برسوں میں مجتمع ہونے والے مسائل حل کرنا،معیشت میں استحکام لانا اور پائیدار نمو کی بنیاد فراہم کرنا ہے، تاکہاس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے نجی اور سرکاری شعبوں میں شراکت داری درکار ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں: جاری کھاتے کا خسارہ، جو ہمارے بنیادی معاشی مسائل میں سے ایک تھا، نصف رہ گیا ہے۔