آئی ایف اے 2019 میں ٹی سی ایل منی ایل ای ڈی ٹی وی نے قابل قدر ہوم تھیٹر گولڈ ایوارڈ جیت لیا

184
پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری آئی ٹی خطاب کررہے ہیں
پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری آئی ٹی خطاب کررہے ہیں

 

برلن (کامرس ڈیسک)عالمی ٹی وی انڈسٹری کے ایک سرکردہ ادارے نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فنک اسٹیلونگ برلن (آئی ایف اے) 2019 میں انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ(آئی ڈی جی) اور جرمن انڈسٹری اینڈ کامرس کمپنی لمیٹڈ (GIC/AHK) کی جانب سے فلیگ شپ منی ایل ای ڈی X10 / C11 ٹی وی کے لئے “ہوم تھیٹر گولڈ ایوارڈ” کا دیا جانا ایک اعزاز کی بات ہے۔یہ ایوارڈ ٹی سی ایل کی تکنیکی جدت طرازی کے لئے اس کے اعلی عزم کی ترجمانی کرتا ہے تاہم اس کی کوشش ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک سمارٹ ٹیکنالوجی کی کمپنی بن کر ابھرے جو دنیا بھر کے صارفین کو باخبر اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے۔ٹی وی بزنس یونٹ اور مارکیٹنگ سینٹر، ٹی سی ایل انڈسٹریل ہولڈنگز کے جنرل منیجر شیاؤنگ ڑیانگ کا کہنا تھا کہ “ہمیں یہ ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے۔