عالمی منڈی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کا حصہ 2.05 فیصد ہے

239

فیصل آباد (اے پی پی) مالی سال 2018-19 ء کے دوران نٹ ویئر سیکٹرمیں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئیں جن کا حجم 2017-18ء میں 2.36ارب ڈالراور اب 15.17فیصد بڑھ کر 2.71ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر ایکسپورٹ پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ کا 58فیصداور عالمی منڈی میںپاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کا حصہ 2.05فیصد ہے نیزپاکستان کی نٹ ویئر انڈسڑی ویلیو ایڈیشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہٰذا ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبوں کی مشکلات کا احاطہ کرکے برآمدات کو فروغ دے کر بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر قابو پانا ممکن ہے۔