وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گالی دے کر ڈی پی او پر اظہار برہمی

169

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک ) دوسرے راستے سے لے جانے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گالی دے کر ڈی پی او پراظہار برہمی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب پہنچے تھے جہاں انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دے کر ڈی پی او پر برہمی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں کوئی سپاہی ہوں۔سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے اتر کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کا تبادلہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اعلیٰ افسران کے مطابق یہ سارا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علم میں ہے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب 2 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
وزیر داخلہ کی گالی