سیالکوٹ میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

193

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیالکوٹ میں چپراڑ سیکٹر میں بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمدہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارٹر گولے کا وزن 2 کلو ہے جو چپراڑ سیکٹر میں کھیتوں میں سے برآمد ہوا ہے۔بی ڈی ایس نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا ہے۔جب کہ دوسری جانب مقامی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 15ویں کور کے مخصوص یونٹس اور ویسٹرن ائیر کمانڈ کی فارمیشنز میں غیر معمولی نقل وحرکت نوٹ کی گئی ہے جو لائن آف کنٹرول پر کسی بڑی شرارت کا عندیہ دے رہی ہے۔افواجِ پاکستان اور دیگر سیکورٹی ادارے بھارت کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔لائن آف کنٹرول پر غیر علانیہ محدود جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے ٹاپ سیکورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے تحت آپریٹ کرنے والی 15 ویں کور کے ایڈوانس یونٹس کی موومنٹ لائن آف کنٹرول کے قریب ا سپاٹ کی گئی ہے۔جب کہ بھارتی ائیرفورس کی ویسٹرن کمانڈ کی فارمیشنز میں بھی غیر معمولی نقل و حرکت اسپاٹ کی گئی ہے۔ویسٹرن ائیر کمانڈ کے تحت آپریٹ کرنے والی ائیر بیسز پٹھانکوٹ،ادھم پور، آوانتی پور، لی اور سرینگر میں بھی غیر معمولی نقل و حرکت اسپاٹ کی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر کسی بڑی شررات کی پلاننگ کر رہا ہے۔عسکری انٹیلی جنس ادارے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر بھارت کی تمام موومنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ فیلڈ انٹیلی جنس سورسز سے بھی انفارمیشن موصول ہو رہی ہے۔
مارٹر گولہ برآمد