پاکستانی ڈاکٹرز کا وفد کنٹرول لائن پہنچ گیا

98

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) پاکستانی ڈاکٹرز کا وفد ایل اوسی پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹرز کوچکوٹھی سے آگے کچھ فاصلے پر روک لیا گیا، ڈاکٹرز نے احتجاجاً وہیں پر میڈیکل کیمپ لگا کر زخمیوں کا علاج شروع کردیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایل اوسی ہر صورت عبور کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ڈاکٹرز کا وفد ایل اوسی پہنچ گیا۔ڈاکٹرز کوچکوٹھی سے آگے کچھ فاصلے پر روک لیا گیا۔ڈاکٹرز نے احتجاجاً وہیں پر میڈیکل کیمپ لگا لیا۔زخمیوں اور رہائشیوں کو چیک کرنا شروع کردیا ہے۔ڈاکٹرزایل اوسی پر بھارتی مارٹرگولوں اور گولیوں سے زخمی لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایل اوسی ہر صورت عبور کریں گے۔ سری نگر میں پہنچ کرزخمیوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کریں گے۔ہمارا مشن جاری ہے اس کو مکمل کریں گے۔
ایل او سی